پی ٹی آئی کی حکومت خود اپنی دشمن ہے،محمد عمر توحیدی

Spread the love

اولڈہم (عارف چودھری ) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خود اپنی دشمن ہے اس کو گرانے کے لیے کسی اپوزیشن تحریک کی ضرورت نہیں اس کی پالیسیاں ہی اس کا ایسا دھڑن تختہ کردیں گی کہ آئندہ یہ حکومت میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکے گی۔وہ اپنی والدہ کی بیماری اور وفات کے سلسلے میں پاکستان سے واپسی پر تعزیت کے لیے آنے والے صحافیوں اور وفود سے اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں غیر رسمی بات چیت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہے اس لیے اسلام نے ماں سے حسن سلوک کا بہت زیادہ زور دیا ہے۔ عمر توحیدی نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، حکومت غریب مکاؤ پالیسیوں پر عمل در آمد کر رہی ہے،اشیائےخورونوش،پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔معاشی عدم استحکام کا اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈالر روز بروز مہنگا ہورہا ہے اور ملکی معیشت پر ناواجب قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے،روپے کی قدر روزبروز گر رہی ہے لیکن آفرین ہے گورنر سٹیٹ بینک کو کہ وہ اس تنزلی کو بھی ترقی سمجھ رہا ہے، عوام ڈوب رہی ہے اور گورنر صاحب فرمارہے ہیں کہ ڈالر کا بڑھنا اس لیے اچھا ہے کہ اس سےاورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں