معروف صحافی، کالم نگار، فیچر رائٹر،محترم ندیم نظر کی سالگرہ کی سوشل میڈیا پر چاہنے والوں نے پیغامات کی لائن لگادی۔ ندیم نظر نے معاشرہ کے ان تاریخ پہلوں پر روشنی ڈالی جنہیں مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہاہے،قلم کے تقدس کے علمبردار جگ جگ جیو
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان ) تفصیلات کے مطابق لاہور سمت پاکستان کی صحافت کا درخشندہ ستارہ ندیم نظر 26اکتوبر کو43 سال کے ہوگئے ہیں ان کی سالگرہ کی تاریخ سے لیکر ابھی تک پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد کے ویڈیو،وائس،دلکش پرنٹ پیغامات کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ان میں صحافتی برادری،سوشل ورکرز،فلم ٹی وی کے احباب،سنگر،سیاسی حلقوں کے دوست احباب شامل ہیں اور انہیں صحافت میں اپنا استاد ماننے والوں نے لکھا کہ ندیم نظر نے ہمیشہ روائیت سے ہٹ کر نئے آنے والوں کی رہنمائی کی ہے انہوں نے مظلوم کی دل جوئی اور حق گوئی میں کھبی مصلحت سے کام نہیں لیا منفرد لب ولہجہ اور مقنطیسی شخصیت رکھنے والے اس نڈر صحافی نے صحافیوں کی فلاح وبہبود سمیت ان کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد میں عملی طور پر حصہ لیا اور آج بھی ہمہ وقت صحافت کی مختلف ذمہ داریاں نبھا رہے ہےں ان کے احباب کی دعا ئیں ہیں کہ یہ ادبی ستارہ مہتاب کی طرح چمکے اور آنے والوں کے لیے مشعل راہ بنیں۔
