پولیس تھانہ سٹی ساہیوال کی کاروائی

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم
قحبہ خانوں پر چھاپے 6کس ملزمان گرفتار ، 3کلو گرام بھنگ ، بھاری مقدمات میں شیشہ سموکنگ کا سامان ، ناجائز اسلحہ اور ایک کس پیشہ ور بھکاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاون ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال ماجد اشفاق نے ہمراہ ٹیم کاروائی کر تے ہو ئے محلہ فرید گنج میں زناحرام کاری کی غرض سے موجود ایک قحبہ خانہ میں ملزمہ فریدہ ، ابو بکر ، اعظم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے قحبہ خانہ میں کامیاب ریڈ کرکے عروسہ رزاق ، نازیہ ، اور ملزم بوٹا ولد ابراہیم کو گرفتار کرلیا ۔
محلہ فرید گنج سے ملزمہ بسم اللہ سے 3کلو گرام بھنگ برآمد کر لی ۔جبکہ بوہڑ والا چوک سے بلا پان شاپ سے محمد اکرم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے برائے فروخت مضر صحت شیشہ سموکنگ اور دیگر پان سپاری کا سامان جس میں سموکنگ فلیور ، 20عدد، کوئلہ 4ڈبے ، چلم 15عدد ، 121پان مصالحہ، اور سپاری کی بھاری مقدار برآمد کر لی ۔
علاوہ ازیں محلہ فرید گنج سے ایک کس ملزم عرفان سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا اور جوگی چوک ساہیوال سے ایک کس پیشہ ور بھکاری کا مران کو گرفتار کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں