ڈسٹرکٹ میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے شہری کی شکایت پر قصاب کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ڈسٹرکٹ میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے شہری کی شکایت پر قصاب کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کردیا، گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والے قصائیوں کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا،میونسپل حدود میں اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمور نے شہر ی حدود میں بھینس کا گوشت فی کلو، 400 روپے، دیسی گائے کاگوشت فی کلو 500 روپے، مقررہے جبکہ چھوٹا گوشت 1100 روپے کلو نرخنامہ مقررکردیا ہے ہم کسی قصاب فروش کو زائد منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شہری کی شکایت پر تحصیل میونسپل مجسٹریٹ کی عدالت میں قصائی کے خلاف اوپن ٹرائیل کے دوران جرم ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں سے گزارش کریں گے کہ زائد منافع لینے والے قصائیوں کے خلاف ثبوت کے ساتھ تحصیل آفس کا رخ کریں انشاء اللہ فوری اں صاف فراہم کیا جائے گا واضح رہے شہری کا تعلق کشروٹ سے تھا جبکہ انہوں نے گوشت خرید کر قصائی سے رسید بھی حاصل کررکھی تھی اور گوشت اور رسید لیکر سیدھا تحصیل میٹ انسپکٹر اور میونسپل مجسٹریٹ کے عدالت پہنچ گئے۔ میٹ انسپکٹر اور میونسپل مجسٹریٹ نے ایم سی فورس کے ذریعے تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر مسمی (ر) پر بھاری جرمانہ عائد کردیا، میونسپل مجسٹریٹ نے مزکورہ قصائی کو آئندہ کیلئے خبردار کیا کہ وہ گوشت کی قیمت میں زائد وصولی نہیں کریں گے۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد منافع خوری پر الفا کنٹرول شکایت درج کرادیں یا خود تحصیل آفس تشریف لائیں تاکہ فوری انصاف فراہم کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں