اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت اور عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہوئی

Spread the love

لنڈی کوتل. خیبر تکیہ کے مقام پر اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت اور عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ممتاز عالم دین شعلہ بیان مقرر مفتی نجیب اللہ فاروقی,صوبائی نائب امیر مولانا اسلام الدین عثمانی,اہلسنت والجماعت ضلع خیبر کے صدر مولانا ودان اللہ,جنرل سیکرٹری مولانا شانزیب, پریس سیکرٹری عبدالحق فاروقی سمیت مقامی علمائے کرام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
اس موقع پر مفتی نجیب اللہ فاروقی ودیگر علماء کرام نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کو تشریف لاتے ہی دنیا میں ختم نبوت کا دروازہ تاقیامت بند ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے وصال فرماتے ہی دنیا سے صحابیت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوا ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہے نبی کا مقصد بھی مانتے ہیں اور اپنے مقصد میں کامیاب بھی مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین اسلام کے توحید پر سب سے پہلے لبیک کہنے والے صحابہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچانے والے سب سے پہلے صحابہ دین اسلام کیلئے مصائب و مشکلات اور سخت تکالیف برداشت کرنے والے سب سے پہلے صحابہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت کرنے والے سب سے پہلے صحابہ رسالت کیلئے جان قربان کرنے والے سب سے پہلے حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خلوت,جلوت,جہادوقتال,اجتماعی زندگی, انفرادی زندگی, دین کی تبلیغ, معیت والے, صحبت والے, رفاقت والے, اپنی جان اور اولاد قربان کرنے والے, دشمن کے تلوار کے سامنے اپنے ہاتھ اور سینے سامنے کرنے والے, سب سے پہلے دین سیکھنے اور سکھانے والے, قرآن لکھنے والے, سیکھنے والے,دوسروں کو بتانے والے, قرآن کریم محفوظ کرنے والے, قرآن کریم کا حق ادا کرنے والے, قرآن کریم کیلئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے اور پوری دنیا میں دین اسلام پھیلانے والے سب سے پہلے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ہیں ہم دشمنان صحابہ کا مقابلہ کرینگے اور ہر میدان میں صحابہ کا دفاع کرینگے,
آخر میں اختتامی دعا کی گئی جسمیں ملک وقوم اور پوری امت مسلمہ کے سلامتی کیلئے دعاء کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں