جیکب آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ساتویں روز بھی ایس ایس پی کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ساتویں روز بھی ایس ایس پی کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری، سندھ حکومت، منتخب نمائندو ں سمیت کسی نے نوٹس نہ لیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کی زیادتیوں کے خلاف ساتویں روز بھی صرافہ چوک پر صدر احمد علی بروہی کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، راجیش گورکھااور دیگر نے شرکت کی،مظاہرین نے پولیس زیادتیوں کے خلاف سخت نعریبازی کی،دہرنے سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر جیکب آباد کے شہریوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پولیس گردی کے ذریعے حراساں کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی شریف شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے میں ملوث ہیں ہٹایا جائے بلاول بھٹو زرداری، سندھ حکومت جیکب آباد کی ہندو برادری، بیوپاریوں او ر شہریوں سے ہونے والی انتظامیہ کی زیادتی کا نوٹس لیں جیکب آباد میں اقلیتی اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے کوئی پرسان حال نہیں، بیوپاری سات روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں وفاق سمیت سندھ حکومت اور منتخب نمائندو ں نے کوئی نوٹس نہیں لیا ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ایس ایس پی کو فی الفور ہٹا کر شہریوں، بیوپاریوں اور تاجروں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں