بزر گ شہریوں کے حقوق کے ایکٹ پر عمل نہ ہو سکا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)بزر گ شہریوں کے حقوق کے ایکٹ پر عمل نہ ہو سکابزرگ شہریوں کی فلاح کے ایکٹ اور حقوق کے متعلق سرسو اور ہیلپ ایچ انٹر نیشنل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے تربیتی ورکشاپ کا انعقا د کیا گیا ورکشاپ سے سرسو کے ضلعی مینیجر ارشاد لاشاری، ماجد بنگلانی، ناہید بروہی، عبدالسمیع نے بزرگوں کے حقو ق اور ایکٹ کو اجاگر کرنے کے لئے صحافتی کردار کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بزرگوں کے حقوق کے متعلق ایکٹ 2014میں اکثریت سے منظور کیا گیا، جس کی اب قانونی اہمیت ہے اس ایکٹ پر عمل کرانے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں بزرگ خواتین و مرد مایوسی اور محرومی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، جس کے لئے بینویلنٹ فنڈ، زکواۃ، بیت المال میں حصہ دینے کے ساتھ ساتھ مالی مددکے لئے آزادی کارڈ دیا جائے، تربیتی ورکشا پ میں زاہد کھرل، رشید سولنگی، وکی وادھونی، جیش تلسی، خالد برڑو، عبدالباقی کہیر اور دیگر نے شرکت کی صحافیوں کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں کے ایکٹ کے تحت اولڈ ایج ہومزبنانے، علاج، سیر، سفر، ہوٹلز، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں سہولیات دینے کے لئے بزرگوں کا الگ خصوصی کاؤنٹر بنایا جائے، بزرگوں کے لئے ادویات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 25فیصد رعایت دی جائے، ورکشاپ کے شرکا ء نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے وزراء اور سیکریٹریز سے مطالبہ کیا کہ سینئر سٹیزن ایکٹ 2014پر عمل کرانے کے لئے کردار ادا کیا جائے تاکہ بزرگ شہریوں میں مایوسی ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں