جیکب آباد(نامہ نگار) ہیومن رائٹس کی جانب سے جیکب آباد شہر کے یادگار کشتی چوک پر مبنی کشتی کو مسمار کرنے کے خلاف مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جیکب آباد شہر کے قدیمی کشتی چوک پر بنی کشتی کو انتظامیہ کی جانب سے مسمار کرنے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس شہید سرفراز چوک سے محمد موسیٰ مہر، فاروق بروہی، محمد طاہر، نظام بروہی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور کشتی کو مسمار کرنا نا منظور، کشتی کو بحال کرو جیسے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جیکب آباد کے مشہور کشتی چوک پر بنی کشتی کو مسمار کرنا افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے چوہراہوں پر مجسمے بنائے جاتے ہیں لیکن یہاں تاریخی کشتی کو ہی مسمار کردیا گیا ہے۔ ادھر ہیومن رائٹس کے چیئرمین ڈاکٹر اے جی انصاری نے تاریخی کشتی کو مسمار کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
