جیکب آباد(نامہ نگار)کسی بیگناہ پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے سوچ لیا کریں کہ جو ہاتھ دینے پر قادر ہے وہ ان سے محروم کرنے پر بھی قادر ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری جت محلہ میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خطاب کر رہے تھے جبکہ ان سے پہلے ملک کے نامور ثناء خوان حضرات نے محفل میں سرور کائنات ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے جو بھی نعمتیں عطا فرمائی ہیں انکا درست استعمال کریں کیونکہ تمام نعمتیں جو تمہیں عطا کی گئی ہیں وہ سب فانی ہیں ایک دن فنا ہوجائیں گی اور قیامت میں انکے درست یا غلط استعمال پہ ہر ایک سے پرسش کی جائے گی لہٰذا مظلوم کی آہ اور اسکے بدلے میں آنے والے عذاب سے خود کو بچانا ہی عقلمندی ہے،محفل کے اختتام پر صلٰوۃو سلام کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے ساتھ بیدین، بدکردار، بد دیانت اور ظالم حکمرانوں کے جابرانہ تسلط سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
