جیکب آباد میں پی پی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پی پی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا، وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سٹی آفیس سے احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی، ممتاز جکھرانی، پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے اسلم ابڑو، زیب خان پہنور، لیاقت لاشاری، حنیف خان بلیدی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا جس میں بہادر مغیری، جیش تلسی، جھانگیر کھوسو، بشارت برڑو، روشن ناگپال، اصغر سیال سمیت پی پی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاس سخت نعریبازی کی، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے میں ناکا م گئی ہے عمران خان نے جوعوام سے واعدے کئے وہ پورے نہیں کر سکے ہیں عوام وفاقی حکومت سے بیزار ہو گئی ہے اور نجات چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری عملی طور پر میدان میں ہے جلد نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں