پولیس تھانہ ہڑپہ کی جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم: پولیس تھانہ ہڑپہ کی جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی۔
6 کس ملزمان گرفتار۔
ڈی پی او صاحب ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمن عاصم صاحب کی زیر نگرانی ھڑپہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔
ایس ایچ او تھانہ ھڑپہ اختر خان انسپکٹر نے ہمراہ چوکی انچارج ھڑپہ شکیل احمد ASI کاروائی کرتے ہوئے 6 کس ملزمان جو کہ چک 6/11L شارع عام کے ساتھ بزریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم 50 ہزار روپے 8 عدد موٹر ساٸکلز ایک عدد کرولا کار برآمد۔ مقدمہ نمبر 628/21بجرم 5/7/78 ایکٹ قمار بازی تھانہ ھڑپہ درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں