ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں تعلیمی وفنی اداروں میں ٹریفک آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ساہیوال نے گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر 2 ساہیوال میں زیرتعلیم طلباء اوراساتذہ کو ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی اور سموگ کے بارےآگاہی فراہم کی۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سینئرٹریفک اسسٹنٹ اکبرعلی اور ٹریفک اسسٹنٹ محمدشکیل نے کہاکہ موٹرسائیکل سوارطلباءہیلمٹ،(Back View)مرر،عقب نماشیشےاورانڈیکیٹرزکااستعمال ضرور کریں۔ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جس سے بلکل اجتناب کیاجائے،پیدل چلنے والے افرادزیبراکراسنگ کے ذریعے دائیں بائیں دیکھ کر روڈکراس کریں۔موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرانہوں نےطلباء اوراساتذہ کو سموگ کےنقصانات اور اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ دوران سفر سموگ سے بچاؤ کےلیےماسک اور چشمے کا استعمال لازمی کریں تاکہ سانس اور آنکھوں کی بیماریوں سے آپ محفوظ رہیں۔اس موقع پر انہوں نے طلباء اور اساتذہ میں ٹریفک قوانین وسموگ آگاہی پرمبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔
