جیکب آباد میں ایس ایس پی ہٹاؤ شہر بچاؤ تحریک آٹھویں روز بھی جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ایس ایس پی ہٹاؤ شہر بچاؤ تحریک آٹھویں روز بھی جاری، انجمن تاجران اور ہندو پنچائت کی کال پر صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال، پولیس کے خلاف سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی ہٹاؤ شہر بچاؤ تحریک آٹھویں روز بھی جاری رہی انجمن تاجران اور ہندو جنرل پنچائت کی کال پر شہر تنظیموں کی جانب سے صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں انجمن تاجران کے صدر احمد علی بروہی، ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی، صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، جے یو آئی کے تعلقہ صدرمولانا عبدالجبار رند، پی پی شہید بھٹو کے نور محمد منجھو، سماجی رہنما عبدالحئی سومرو، حامدعلی، سریچند بھاؤنانی، میڈیکل یونین کے روشن گورکھا، بانوبازار کے شرن سیتلانی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی پولیس کی جانب سے ماورائے قانون کاروائیاں قابل تشویش ہیں شہریوں کو پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کرکے حراساں کیا جا رہا ہے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک ڈیوٹی کے بجائے سیاست کررہے ہیں جو کہ غلط ہے ایس ایس پی کردار وردی کی توہین کررہا ہے اور پولیس بھی بدنام ہو رہی ہے آئی جی سندھ پولیس اسکا نوٹس لیں جس طرح ہندو پنچائت کے صدر کو بیٹے سمیت اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا یہ پولیس کی دہشت گردی ہے جس کے خلاف جاری تحریک اب نہیں رکے گی ایس ایس پی کے خلاف تحریک تیز کرنے کے لئے تمام ٹریڈ یونیز کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں