سیپکو کی لاپرواہی، ٹیو رام پل کا ٹرانسفارمر خراب، پانچ روز سے دوکاندار بجلی سے محروم

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد سیپکو کی لاپرواہی، ٹیو رام پل کا ٹرانسفارمر خراب، پانچ روز سے دوکاندار بجلی سے محروم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر کے کاروباری مرکز ٹیورام پل کا ٹر انسفارمر خراب ہو گیا جو شکایت کے باوجود سیپکو حکام نے درست نہیں کروایا ہے جس کے باعث علاقہ مکین اور دوکاندار پانچ روز سے بجلی سے محروم ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں دوکاندار وں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو عملہ ٹرانسفارمر بنوانے کے کئے رشوت طلب کررہا ہے ٹیورام پل کمرشل علاقہ ہے سب بل دیتے ہیں سیپکو کو یہاں سے اچھی ریکوری ہوتی ہے اسکے باوجود سیپکو عملہ کارویہ قابل افسوس ہے بل دینے والوں کو بھی بجلی سے محروم کیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے چیف سیپکو اور دیگر بالا حکام اسکا نوٹس لیں ٹرانسفارمر درست کرواکر بجلی بحال اور رشوت خور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں