جس رات قرآن پاک نازل ہوا وہ ہزار مہینوں سے افضل ہے,ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جس رات قرآن پاک نازل ہوا وہ ہزار مہینوں سے افضل اور جس رات صاحب قرآن تشریف لائے وہ زمانے کی سب سے افضل رات ہے:ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے گوٹھ عاقل پور ڈنگر میں سالانہ محفل میلاد سجائی گئی جس میں ملک کے نامور ثناء خوان محمد رحیم قادری اور دیگر نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالتﷺمیں ثناء خوانی کا شرف حاصل کیا جس کے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس رات قرآن پاک نازل ہوا وہ ہزار مہینوں سے افضل اور جس رات صاحبِ قرآن تشریف لائے وہ زمانے کی سب سے افضل رات ہے اس لیے شب قدر میں محافل کا انعقاد کرنا دراصل شکران نعمت ہے اور حضور اقدسﷺ کی آمد تو تمام نعمتوں کی اصل بنیاد ہے لہٰذا ماہ میلاد میں محافل سجانا شکران بنیادنعمت ہے، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ و سلام کے بعد محافظین ناموس رسالت کی حفاظت اور شاندار کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حاضرین میں لنگرمیلاد تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں