چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کی نومنتب و ایگزیکٹیو باڑی ممبران کے تقریب حلف برداری میں شرکت

Spread the love

گلگت(مظہر علی مغل سے) نجی ہوٹل میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کی نومنتب و ایگزیکٹیو باڑی ممبران کے تقریب حلف برداری میں شرکت و اہم خطاب! اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ▪︎گلگت بلتستان کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے اس اہم ادارے پر توجہ نہیں دی گئی۔ ▪︎تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تمام مسائل حل کریگی۔
▪︎ چیمبر آف کامرس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ادارے کو جدید خطوط کے مطایق فعال بنانے کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں اقدامات کیے جائیں۔
▪︎حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ چھوٹے پیمانے ہر کاروبار شروع کرنے کیلئے حکومت قرضے فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔ ▪︎گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کا شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ ▪︎سیاحت اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ کر معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
▪︎ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرائینگے جسکے لئے قانون سازی کی جارہی ہے ▪︎مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنائینگے۔ دنیا میں کئی ممالک سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر معاشی طور پر خوشحال ہوئے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان بھی سیاحت کے فروغ کیلے جامع حکمت عملی بنارہی ہے۔ جس سے معاشی طور پر خوشحالی آئیگی۔
▪︎بین الاقوامی ماہرین کے مطابق معدنیات کے شعبے میں اہم اصلاحات متعارف کرانے سے60ارب سالانہ آمدن کمایا جاسکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں نئے اصلاحات کررہے ہیں۔
▪︎منرل کڈاسٹر نظام متعارف کررہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کی جائیگی۔
▪︎گلگت بلتستان میں موجود معدنیات کا سروے آج تک نہیں کرایا گیا ہے۔ ہماری حکومت اس سلسلے میں جیو میپنگ سروے کرارہی ہے۔
▪︎گلگت بلتستان کیلئے پھلوں اور حلال گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا جائیگا جس سے مقامی لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں