بے شک دلوں کا سکون واطمینان اللہ کے ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت میں ہے،نجمہ لودھی

Spread the love

لودھی برادری اور دین کے لیے کام کرنا میرے لئے اعزازیہ بات ہے۔حمید لودھی

کراچی(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل کے مطابق انجمن فلاح بہبود لودھی برادران کراچی کے زیر نگرانی و کفالت گزشتہ 7 سال پہلے قائم ہونے والا مدرسہ تعلیم القرآن عثمانیہ کالونی جمشید روڈ میں واقع زیرسرپرستی حمید لودھی جو کہ انجمن فلاح و بہبود لودھراں برادران کراچی کے اسپورٹس سیکرٹری بھی ہے یہ مدرسہ بلا نسل اور ذات بچوں بچیوں اور بالغان کو مفت قرانی تعلیم دے رہا ہے گزشتہ روز اسی سلسلے میں ایک روحانی محفل میلاد و اسنا د کی تقسیم فارغ التحصیل بچوں اور بچیوں میں کی گئی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت خوانی و ذکر اللہ اور رسول ہوا محفل کے اختتام پر اسناد تقسیم کی گئی مہمان خصوصی جناب راؤ شمشاد صاحب تھے اس مدرسے کے روح رواں معلم تراب لودھی معلمہ نائیلہ و دیگر ھیں صدر لیڈیز ونگ محترمہ نجمہ لودھی جنرل سیکریٹری محترمہ پروین یونس ہیں۔صدر لیڈیز ونگ محترمہ نجمہ لودھی کا کہنا یہ تھا کہ اللہ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت دلوں کے لئے باعث سکون اور اطمینان ہے ہمارا یہ مدرسہ بلا تفریق نسل اور ذات انجمن کے تعاون سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے قرآن کی تعلیمات دین و دنیا و آخرت کے لیے مشعل راہ ہے اللہ ہم سب کو قرآن پاک اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ہمارے قول و فعل اور باطن کو کو ایک جیسا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں