اوکاڑہ،ڈپٹی منیجر آپریشن لیسکو واپڈا رانا عرفان علی مسعود لائن سٹاف ٹیم کو بریفنگ دے رہے ہیں

Spread the love

اوکاڑہ ڈویژن میں بھرپور طریقے سے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹر ریکوری کی کمپین چلائی جارہی ہے۔رانا عرفان علی مسعود

میری تمام ٹیم ایس ڈی او صاحبان لائن سٹاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈپٹی منیجر آپریشن لیسکو واپڈا

اوکاڑہ(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ اوکاڑہ ڈویژن میں بھرپور طریقے سے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹر ریکوری کی کمپین چلائی جارہی ہے دوران ریکوری کمپین سٹی سب ڈویژن اوکاڑہ کہ لائن سٹاف نے ڈیڈ ڈیفالٹر کی مد میں کنزیومر کا میٹر اتارنے کی کوشش کی جس پر کنزیومر نے لائن سٹاف کے ساتھ ناروا سلوک کیا گالی گلوچ دی لائن سٹاف نے جب یہ خبر ایکسیئن کو دی تو رانا عرفان علی مسعود صاحب ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو واپڈا اوکاڑہ فوری طور پر لائن سٹاف کی بتائی گئی جگہ پر پہنچے اور کنزیومر کے بجلی میٹر اپنی موجودگی کے اندر کٹوا دیے جس پر کنزیومر نے ایکسین صاحب سے معذرت کی اپنا بل بجلی فوری جمع کروایا رانا عرفان علی مسعود صاحب ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو واپڈا اوکاڑہ کا اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بجلی بل جمع نہ کروانے والے کنزیومروں کو کسی بھی صورت سپیئر نہ کیا جائے گا لائن سٹاف تکڑے ہوکر کام کریں اس طرح کے ہر موقع پر لائن سٹاف مجھ کو اپنے ساتھ پائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری تمام ٹیم ایس ڈی او صاحبان لائن سٹاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں رانا عرفان علی مسعود صاحب کی جائے وقوعہ پر دبنگ انٹری محکمہ کے لیے جوش وجذبہ دیکھ کر اور ان کی باتیں سن کر لائن سٹاف کے مورال بلند ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں