پولیس افسران و پولیس اہلکار صحافی حضرات اور دیگر عوام کے ساتھ روایہ ٹیھک کریں۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ ملک بھر میں پولیس افسران کے بداخلاقی و بدسلوکی کی وجہ سے ملکی عوام اور خاص کر صحافی حضرات پریشان ہیں جو قابل افسوس ہے پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے ہے نہ کہ انکو زلیل کرنے کیلئے جب تک شہریوں اور صحافی حضرات کے ساتھ پولیس افسران و پولیس اہلکاروں کا روایہ ٹیھک نہ ہوگا تب تک پولیس نام نہیں کما سکتی افسران بالا اچھے اخلاق کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور شہری انکی عزت و احترام کرتے ہیں لیکن اگر افسران بالا کا اخلاق اور روایہ ٹیھک نہیں تو شہریوں کے دل میں ان کیلئے نفرت پیدا ہوتی ہے اور جب نفرتیں پیدا ہوتی ہے تو عزت واحترام ختم ہو جاتا ہے پولیس افسران اور دیگر افسران بالا اچھے اخلاق کے مالک بنیں تا کہ شہری بھی افسران بالا کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آئے دین اسلام اور قران مجید نے ہم سب کو بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کا درس دیا ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے اج ایک شہری پولیس افسران کا ساتھ کیوں نہیں دیتا کیونکہ افسران بالا اچھے اور برے شہری کے ساتھ ایک جیسا سلوک کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے دل میں روز بروز پولیس سے نفرت پیدا ہو رہی ہے اور روز بروز جرائم، اور واردت میں اضافہ ہو رہا ہے جو پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ملک بھر میں جرائم، واردات، قتل و غیرت، منشیات کی خرید و فروخت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے پاکستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملوث پولیس افسران کے خلاف اگر صحافی حضرات کچھ لکھ دیں تو پولیس افسران دشمن، اگر کسی ادارے میں کرپٹ اور رشوت خور افسران کیخلاف صحافی حضرات کچھ لکھ دیں تو ادارے کے افسران دشمن اگر کرپٹ اور رشوت خور سیاسی ممبران کے خلاف صحافی حضرات کچھ لکھ دیں تو پھر سیاسی ممبران کی دھمکیاں اگر دیکھا جائے تو ہر طرف صحافی حضرات کے دشمن بہت زیادہ ہے اخر صحافی حضرات کے ساتھ ایسا سلوک کیوں اور حکومت وقت صحافیوں کے مسائل پر کیوں خاموش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے صحافی حضرات وہ لوگ ہے جو ہر قسم حالات میں اپ سب کو ہر خبر سے باخبر رکھتے ہیں افسران بالا، سیاسی ممبر اور دیگر حضرات صحافیوں کی عزت کریں
