جو اپنی عزتیں سلامت دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے دامن کو میلا ہونے سے بچائیں، ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) سنی پارٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے کہا ہے کہ جو اپنی عزتیں سلامت دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے دامن کو میلا ہونے سے بچائیں۔ سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں گوٹھ گلاب ماچھی میں سالانہ محفل میلاد سجائی گئی جس میں معروف ثناء خوان حضرات نے بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اپنی عزتیں سلامت دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے دامن کو میلا ہونے سے بچائیں کیونکہ یہ مکافات عمل ہے کہ جو لوگ دوسروں کی عزتوں پہ میلی نگاہ ڈالتے ہیں ان کی اپنی عزتیں بھی خراب ہوجاتی ہیں لہٰذا جو کوئی اپنا دامن گناہوں سے میلا نہیں ہونے دیتا وہ بے فکر ہوجائے پاک پروردگار بہرصورت اسکی عزت محفوظ رکھے گا، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ و سلام کے بعد مسلمانان عالم کی حفاظت اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور حاضرین میں لنگر میلاد تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں