جیکب آباد میں پولیس کی کاروائیاں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس کی کاروائیاں، قتل، پولیس مقابلے، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں 4ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 4ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مددگار پولیس نے کاروائی کے دوران قتل، پولیس مقابلے، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر 18مقدمات میں ملوث دو اشتہاری ملزمان اللہ رکھیو سنانی بلیدی اور پپو سنانی بلیدی کو سول اسپتال کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے، علاوہ ازیں گڑہی حسن پولیس نے چند روز قبل قتل ہونے والے فرحان سرکی کے قتل میں ملوث 2ملزمان محمد پنجل سرکی اور غلام فرید سرکی کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں