جشن آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے شہری حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی

Spread the love

گلگت (مظہر علی مغل) جشن آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے شہری حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیِ’ گلگت امیر تیمور کے نگرانی میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر میونسپل سٹاف کے ہمراہ میر چنار باغ یادگار شہداء کو دلہن کی طرح سجادیا۔چنار باغ یادگار شہداء گلگت بلتستان کو پاکستانی پرچموں، جھنڈیوں، تہنیتی پیغامات پر مشتمل پینا فلیکس بینرز بھی سجادئے۔اس موقع پر جشن آذادی گلگت بلتستان کے شہداء کو سلام اور غازیوں کے قربانیوں کو خراج تحسین پر مشتمل بینرز بھی آویزاں کردئے گئے ہیں واضح رہے یکم نومبر جشن آذادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں چنار باغ میں مرکزی تقریب سوموار کے روز صبح 8 بجے منعقد ہوتی ہے جہاں پر گورنر،وزیراعلی’ اور فورس کمانڈر چیف سیکریٹری شہدائے آذادی کے ہیروز یادگار پر پھولوں کے چادر چڑھاتے ہیں اور خصوصی آزادی کی تقریب سے خطاب میں ہیروز کو سلام پیش کیاجاتا ہے اور جنگ آذادی کیلئے قربانیاں دینے والے ہیروز کو خصوصی تحائف بھی پیش کئے جاتے سوموار کے روز منعقد ہونے والی آذادی کی تقریب کیلئے تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہیں ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی’ امیر تیمور خود انتظامات کی۔نگرانی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں