سابق وائس چیئرمین مہر ظفر احمد ہراج کی قل خوانی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

ملتان،سابق وزیراعظم وقائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مہر ظفر احمد ہراج کی قل خوانی کے موقع پر مغفرت و درجات بلندی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔

جس میں سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔

ملتان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی حق کی خاطر ڈٹ کر مقابلہ کیا چاہئے اسکا مجھے کتنا ہی نقصان کیوں نہیں ہوا ہراج قوم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خانیوال میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ملتان مہر ظفر احمد ہراج کی قل خوانی کے موقع پر خطاب کیا اور ہراج خاندان کے بزرگوں کے ہمراہ مرحوم کے صاحبزادے مہر سلیم ہراج کی دستاربندی بھی کیا جبکہ اس موقع پر حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے مرحوم کی مغفرت ودرجات بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دعا بھی کرائی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہ کہ مجھے ایک مقام پر تقریر کا موقع ملا تو مجھے جنرل (ر) جیلانی نے کہا کہ آپ کو تقریر کا نتیجہ ابھی مل جائے گا میرے مطالبات مان لئے گئے مجھے خوشی ہوئی کہ میری چیئرمینی تو گئی لیکن خانیوال ضلع بنانے کا اعلان کر دیا گیا کیونکہ جب کوئی علاقہ ضلع بنتا ہے تو علاقہ کی ترقی ہوتی ہے مسائل حل ہوتے ہیں اس کے فورا بعد جنرل الیکشن ہوئے اور اس وقت میں چیئرمین ضلع کونسل اور لودھراں کا رکن قومی اسمبلی بنا اور وزیر ریلوے بن گیا ہراج قوم نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا جس کا میں شکر گزار ہوں میں ایک بار پھر ضلع ملتان اور خانیوال میں جیت گیا جس پر جونیجو صاحب نے کہا کہ آپ جس وزارت پر ہاتھ رکھیں وہ مل جائے گی چیئرمین ضلع کونسل سے لیکر سپیکر بننے پھر وزرات عظمی کے عہدے تک فائز رہا اور آج اپوزیشن قائد سینیٹ ہوں اور اپکا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں