ساہیوال ن لیگی ڈویژنل صدر ملک عامر کی طرف سے خواتین کے لیے تنظیم سازی تقریب کا اہتمام

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیمۛ مسلم لیگ ن پارٹی قائدین کی ہدایت پر ڈویژن ساہیوال کے ن لیگی ڈویژنل صدر ملک عامر کی طرف سے خواتین کے لیے تنظیم سازی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پنجاب کی لیڈر شپ، چوہدری سرفراز افضل صدر ونگ پنجاب، محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ جنرل سیکرٹری وویمن ونگ پنجاب، خرم روحیل اصغر جنرل سیکرٹری پنجاب، مقامی قیادت میں ملک ارشد ایم پی اے، نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے، رانا عیادت ایم این اے بھی موجود تھے۔
چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ ڈویژن بھر میں خصوصاً راوی بیلٹ سے خواتین کو یکجا کرنے اور انہیں میدان سیاست میں بطورِ مخلص کارکنان و مختلف عہدوں پر ساتھ لے کر چلنا ناممکن تھا۔ جس کا عملی مظاہرہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ نے اپنے باپ کی طرح کر کے دیکھایا۔
خرم روحیل اصغر نے دوران گفتگو اس بات کی تائید کی کہ مجودہ صورت حال کے پیش نظر خواتین ونگ کو پنجاب بھر میں اجاگر کرنا ایک کٹھن ترین کام ہے مگر محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی پارٹی قائدین کے ویثرن کے عین مطابق خواتین کو پنجاب بھر میں جس طرح لیڈ کر رہیں ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنے بابل / استاد سیاست، عوامی لیڈر، پاکیزہ سیاست کے علمبردار محمد ارشد خان لودھی صاحب مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جس طرح اپنے حلقے میں محنت لگن اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ بھر کے مرد و زن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا یہ ان کی پارٹی سے والہانہ محبت ہے،
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ نے کہا کہ
خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ سیاست میں خواتین کی تعداد جتنی زیادہ ہو، وہ خواتین کے خلاف ہراسیت اور صنفی برابری کی بنیادی شرط کی تکمیل پر اتنی زوردار طریقے سے آواز بلند ہوتی ہے۔ فیصلہ سازی میں جیسے جیسے خواتین کی نمائندگی بڑھتی جاتی ہے، خواتین پر سیاسی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے
۔ مختلف سٹڈیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاست میں خواتین کی تعداد جتنی زیادہ ہو، وہ خواتین کے خلاف ہراسیت اور صنفی برابری کی بنیادی شرط کی تکمیل پر اتنی زوردار طریقے سے آواز بلند ہوتی ہے۔ فیصلہ سازی میں جیسے جیسے خواتین کی نمائندگی بڑھتی جاتی ہے، خواتین پر سیاسی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں