کراچی،سی ای او ثمن عابد مرزا اختیار بیگ کے ہمراہ برٹش کونسل جنرل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہی ہے

Spread the love

کراچی میریٹ میں خواتین کے حقوق کے بارے میں شی کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیاات کے علاوہ صحافی حضرات و دیگر لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق روٹری کلب آف کراچی دے آئیکنز کی جانب سے کراچی میریٹ میں خواتین کے حقوق و خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے شی کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں برٹش قونصلیٹ جنرل، ڈاکٹر مرزا اشتیاق بیگ، سیاسی،سماجی، و کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق کے بارے میں کہا کہ خواتین ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے خواتین کا ساتھ دینا اور خواتین کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی ترقی کیلئے پاکستانی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ہمیشہ رہینگی مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کی ترقی دنیا بھر کی خواتین کیلئے ایک مثال ہے اس موقع پر سی ای او آف ہوپ فار ایورین فاونڈیشن ثمن عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے اس موقع پر سی ای او آف ہوپ فار ایورین فاونڈیشن ثمن عابد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے شی کانفرس کا انعقاد ہماری کامیابی ہے اور اس کا مقصد خواتین کو انکے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں