سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے بسم اللہ مسجد پیٹی بازار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ محفل میلاد

Spread the love

جیکب آبد(نامہ نگار)سنی پارٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خالص اسلامی معاشرے کی تعمیر اور ترقی کے لیے حق اور سچ کی سرعام حمایت اور باطل کی مخالفت لازمی ہے۔ سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے بسم اللہ مسجد پیٹی بازار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ محفل میلاد سجائی گئی جس میں عبدالکریم قادری، الطاف قادری اور دیگر نے سرکار نامدار ﷺ کی شان اقدس میں نعتوں کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں مقرر خاص چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور دھوکے بازی کے فروغ کے سبب ہمارا معاشرہ تنزلی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا جارہا ہے لہٰذا پاکستان میں خالص اسلامی معاشرے کی تعمیر اور ترقی کیلئے حق اور سچ کی سرعام حمایت اور باطل کی مخالفت لازمی ہے ورنہ مزید تباہی کو کوئی روک نہیں سکتا، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں