ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم
پاکپتن :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس سعادت اللہ خان جتوئی نے بدنام زمانہ شراب فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے تاریخ رقم کردی پولیس ذرائع
پاکپتن :ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس سعادت اللہ خان جتوئی نے بدنام زمانہ شراب فروش پولیس اہلکار دلدار شاہ کو 28 لیٹر دیسی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انصاف کا بول بالا کردیا پولیس ذرائع
پاکپتن :انتہائی غور طلب بات ماضی میں تعینات دبنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اشرف بھٹی نے موصوف بدنام زمانہ شراب فروش پولیس اہلکار کے گھر چھاپہ مارکر موصوف پولیس اہلکار کو کمیر روڈ کے مبینہ پولیس ٹاوٹ لسٹ میں شامل سرفہرست ٹاوٹ کے کہنے پر موقعے سے فرار کروا کر موصوف شراب فروش کے بیٹے سمیت 2 افراد پر معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا پولیس ذرائع
پاکپتن :موجودہ حالات میں منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس سعادت اللہ خان جتوئی نے بدنام زمانہ شراب فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا پولیس ذرائع
پاکپتن :شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس سعادت اللہ خان جتوئی کو دبنگ و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
