چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت ا میر تیمور نے کہا کہ تاجروں کو زائد منافع خوری کی اجازت نہیں دیجائے گی

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت ا میر تیمور نے کہا کہ تاجروں کو زائد منافع خوری کی اجازت نہیں دیجائے گی،شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو سخت سز ا دی جائے گی، تھوک و پرچون دکاندارحضرات سرکاری ریٹ لسٹ کو اپنے دکانوں کے نمایاں جگہ پر چسپاں رکھیں، گاہکوں سے گزارش ہے کہ خریداری سے قبل سرکاری ریٹ لسٹ کا تقاضا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین کے جانب سے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گرانفروشو ں، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے تاجروں، ناقص صفائی پر متعدد ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائیاں تیز کریں، گوشت کے قیمتوں میں اضافہ پرقصاب برادری اور پولٹری شاپس کے مالکان پر جرمانے کئے جائیں، جبکہ تنور مالکان کو روٹی کی وزن میں کمی بیشی کرنے والوں کو گرفتا ر کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائے، تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مارکاروائیوں میں درجنوں تاجروں پر جرمانے کئے انہوں نے نسیم سینماء بازار، ائیرپورٹ روڈ، کرنل حسن مارکیٹ بازار ایریا اور اتحاد چوک کے متعدد دکانوں، ہوٹلوں، اورجنرل سٹوروں پرچھاپے مارے، اور مختلف ہوٹلوں کے کچن کا بھی جائزہ لیا، ناقص صفائی نصف درجن کے زائد ہوٹل مالکان کو نوٹسزبھی دئے، انہوں نے LPG سلنڈروں کے ساتھ آگ بجھانے والے آلات بھی نصب کرنے کی ہدایت کی ، تاکہ حادثاتی طور پر لگنی والی آگ سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے، میونسپل حدود میں انتظامی رٹ چیلنچ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گا خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سزائیں ہونگی۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمور کے نگرانی میں میونسپل انسپکشن ٹیموں کا گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں