گلگت (پ ر)یکم نومبر جشن آذادی کے کامیاب تقریباب کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے جانب سے بہترین انتظامات اور تیاریوں پر سول سوسائیٹی کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہیاس سلسلے میں سابق کونسلرز،تاجر تنظیموں کے نمائندو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس تدارک ہو، محرم الحرام امن و آمان کا قیام ہو، عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعتیہ پروگرام یا جشن آذادی گلگت بلتستان کی تقریبات کیلئے انتظامات ہو ہمیشہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور اوربلدیہ چیف عابد حسین میر اور اسکی پوری ٹیم بہترین انتظامات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، انکی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہر طرح کے آزمائشی ایونٹ کامیابی سے ہمکنار رہتے ہیں سابق کونسلرز، قیصر عباس، مجاہد منصوری، اشفاق افضل، محمد ابراہیم، حاجی منصور علی، حاجی غلام حسین، نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ، ایڈ منسٹریٹر امیر تیمور اور چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کو بہترین آفیسران کا خصوصی ایوارڈز سے نوازا جائے جبکہ تحصیل اور بلدیہ سٹاف کو خصوصی اسناد و سرٹیفیکٹس دیکر انکی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے جو ہر طرح کے آزمائش خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں
