گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، ذوالفقارعلی، شاہ خان کا میونسپل فورس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف شہرمیں الگ الگ کاروائی، درجنوں افراد دھر لئے گئے، فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کرکے کاروبار کرنے والے، پارکنگ میں خلل ڈالنے والے غیر رجسٹرڈ ریڑھیوں کو پکڑ کر تحصیل آفس پہنچادیے گئے، کار سرکاری میں مداخلت اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس اور سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ، شہر کے مختلف سیکٹرز، جوٹیال، جنرل بس سٹینڈ جوٹیال، پبلک چوک جوٹیال، خومر بازار، ایئر پورٹ بازار، این ایل آئی چوک بازار سمیت دیگر مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران درجنوں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو نوٹسز اور جرمانے کئے گئے موقع پر مجسٹریٹس نے اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ کارسرکار میں مداخلت نہ کریں، فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کرکے کاروبار نہ کریں اور شہر کے مصروف ترین شاہراہوں پر ریڑھیاں کھڑی نہ کریں تاکہ قانونی رٹ کو قائم رکھنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو، واضح رہے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے مجسٹریٹس کو حکم دے رکھا ہے کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جان بوجھ کر مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہے گی۔
