ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پاکستان پر احسانات کا بدلہ اللہ تعالی انکو عطا فرمائے گا۔پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج اوکاڑہ
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ان کے پاکستان پر احسانات کا بدلہ اللہ تعالیٰ ان کو عطا فرمائے گا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ان کا کلیدی کردار ہے پوری قوم ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہر پاکستانی کے لئے باعث اعزاز ہے انہوں نے ملک و قوم کی جو خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج اوکاڑہ پروفیسر رضا اللہ حیدر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفار میشن خورشید جیلانی، ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آ فیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال،پروفیسر ریاض خان، پروفیسر امین انجم، احتشام جمیل شامی،حاجی محمد اکرم مغل، صدر بار مرزا ذوالفقار،حاجی محمد یونس،مرزا فدا حسین،ندیم اقبال،مرزا محمد یونس، مرزا محمد منشا مغل،مرزا شاہد بیگ،طارق مجید مغل،شیخ گلفام علی،ڈاکٹر ندیم اسلم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے تعزیتی ریفر نس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا بعد ازاں ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئ۔
