کشمور میں رہنما کو قائلی تنازعہ کی آڑ میں قتل کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے کشمور میں رہنما کو قائلی تنازعہ کی آڑ میں قتل کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ٹی پی کارکنان نے ضلعی دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نظام مستوئی، دلمراد لاشاری، عمر سولنگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں شامل کارکنان نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر مطالبات کی منظوری کے لیے نعریبازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمور میں ضلعی جنرل سیکریٹری پنھل چاچڑ کو قبائلی تنازعات کی آڑ میں تین روز قبل بیدردی سے قتل کیا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے ناکام ہوچکی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا۔جائے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں