شہری اتحاد کا اجلاس، شہر کے بنیادی مسائل پر تشویش کا اظہار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) شہری اتحاد کا اجلاس، شہر بنیادی مسائل امن امان، پینے کے پانی، سیوریج، روڈ، صحت سمیت دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار، 7نومبر کے بعد تحریک چلانے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی سیاسی، سماجی، دینی اور ٹریڈ یونین تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کی سپریم کونسل کا اجلاس صدر محمد اکرم ابڑو کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جے یو آئی ضلعی امیر اور شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، پیپلز پارٹی کے رحمت اللہ کھوسو، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر دیدار علی لاشاری، وحدت المسلمین کے مرکزی پریس ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایس ٹی پی کے دلمراد لاشاری، مہران فورم کے ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، ہندو پنچائت کے بابو مہیش کمار، صرافہ یونین کے سمیع اللہ سرہیو، مسلم لیگ ن کے بختیار رند، پی ایم اے کے ڈاکٹر اشوک کھیٹپال، تحریک انصاف کے شاہد مستوئی، نیشنل پارٹی کے میاں احمد بلیدی، سٹی فورم کے حماداللہ انصاری، بی این پی مینگل کے گلاب جان مینگل، ایس یو پی کے فدالکھن، جسقم کے دولت بروہی، کیو اے ٹی کے چاکر جونیجو، جے یو پی رفیق احمد بلوچ، ای پی سی کے محمد شہبان ابڑو،، عوامی اتحاد کے اسرار دایو، پ ٹ الف کے حبیب اللہ لاشاری، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، اقلیتی رہنما بی ایچ کھرانا، نیشنل پارٹی کے شاہد جوادی، ملاح فورم کے الطاف میرانی، منہاج القرآن کے بیدار بخت سمیتبڑی تعداد میں شہری اور مختلف سیاسی سماجی دینی اور ٹریڈ یونین کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کہا کہ شہر مسائلستان سے بن گیا ہے، امن امان کی صورتحال خراب ہے روزانہ اسٹریٹ کرائم نے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جیکب آباد میں منی آغا خان ہسپتال جمس موجود ہونے کے باوجود عوام کو صحت کی بنیادی ضرورت تو اپنی جگہ لیکن دوائی بھی دو نمبر کی مل رہی ہیں آپریشنز بند ہیں، شہریوں کو دو ارب کی پانی کی میگا اسکیم پوری ہونے کے باوجود میٹھا اور صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے شہروں کو گندگی سے سے بھرا پانی فراہم کیا جارہا ہے جوکہ پینے کے لائق نہیں، ڈرینیج اور روڈ راستے تباہ ہیں شہر میں بڑے پیمانے پر ٹائیلس کا کام جاری ہے لیکن وہ بھی ناقص ہے، اس موقع پر شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری اتحاد ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جو بغیر کسی مذہب اور نسل کے عوام کے مسائل کے لیے جہدوجہد کر رہا ہے پانی، صحت سمیت دیگر مسائل پر7 نومبر کو عہدیداروں کے اجلاس کے بعد مختلف مسائل پر تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا، شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری اورجے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے تقریرمیں کہا کہ جیکب آباد کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں بڑھتی ہوئی بدامنی اور پولیس کی جانب سے معزز شہریوں پر جھوٹے مقدمات داخل کرکے اور گرفتار کرکے ٹارچر کرنا کسی صورت میں قبول نہیں، اقلیتوں کو حراساں کرنا ملک کو بدنام کرنے کے مترادف ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور حکمران کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدر لال چند سیتلانی کو انتقامی کاروائیاں کرکے مقدمہ درج کرکے تھانوں میں تشدد کرنا ظلم ہے جس کی جلد تحقیقاتی کرکے ملوث ملزمان کو قانون کے حوالے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں