جیکب آبادمیں انجمن تاجران کا بارویں روز بھی پولیس کے خلاف احتجاج جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آبادمیں انجمن تاجران کا بارویں روز بھی پولیس کے خلاف احتجاج جاری، شہید ذوالفقا ر بھٹو کے مزار کے سامنے دھرنے کااعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے بدامنی اور ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کی زیادتیوں کے خلاف بارویں روز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں انجمن تاجران کے صدر احمد علی بروہی، ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی، صرافہ یونین کے صدر جما ل الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، سریچند، نظیر مینگل، میڈیکل یونین کے روشن گورکھا، بانو بازار کے شرن سیتلانی اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کے شہریوں کی جان مال محفوظ نہیں رہا، پولیس ڈیوٹی کے بجائے سیاست میں مصروف ہے سیاسی بناپر شہریوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے حراساں کیا جا رہا ہے شہر ی بیوپاری اور اقلیتی برادری بارہ روز سے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی اقلیتی صدر کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا دوکانداروں کی دوکانوں کے تالے توڑ کر پولیس لاکھوں کی مالیت کا سامان لے گئے پولیس کی اس غنڈی گردی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش ہیں اب شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر گڑھی خدابخش جاکر دھرنا دیا جائے گا کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی اور حکومت میں جیکب آباد کے شہریوں ، بیوپاریوں اور اقلیتی برادری پر ظلم زیادتی اور ناانصافی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن کوئی داد رسی کرنے والا نہیں گرفتاریوں اور چھاپوں سے ڈرنے والے نہیں ایس ایس پی کو ہٹانے تک تحریک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں