برقی آلات کے استعمال، خریدو فروخت اور دیسی راڈ استعمال کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے گلگت میونسپل حدودمیں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے برقی آلات کے استعمال، خریدو فروخت اور دیسی راڈ استعمال کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی، یہ پابندی 3 ماہ تک برقرار رہے گی خلاف ورزی پر تاجروں کوذمہ داروں کیخلاف under section Cr PC 1898 سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر و سب ڈیوژنل مجسٹریٹ گلگت امیر تیمور نے میونسپل حدو د گلگت میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے الیکٹرک گیزر، بھاری برقی بتیاں، تمام طرح کے برقی ہیٹرز، دیسی ہیٹرز اور دیگر بھاری برقی آلات پرunder section Cr PC 1898 کے تحت گلگت میونسپل حدود میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اس اقدام سے بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کاباعث بن سکے گی، واضح رہے جوں ہی سردیوں کا آغاز ہوتا ہے شہری بھاری برقی آلات کا استعمال کرتے ہوئے دیسی راڈ، دیسی ہیٹرز، بھاری بر بتیوں کا استعمال معمول بناتے ہیں جسکی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور کھپت میں کمی کا باعث بنتے ہیں عوامی مفاد عامہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جو کہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ بھی ہیں نے اپنے اختیارا ت کااستعمال کرتے ہوئے میونسپل حدود میں ہر طرح کے بھار ی برقی آلات پر پابندی عائد کردی ہے جسکا اطلاق فوری طو ر پر کردیا گیا ہے ایڈ منسٹریٹر نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں زمہ داروں کے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، اس مقصد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس کوحکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹر ز میں پابندی کا اطلاق یقینی بنائیں ڈیوٹی میں غفلت برادشت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں