گلگت (پ ر) گلگت شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جمعرات کے روزبھی جاری رہیں، زائد منافع خوری پر 06 دکانداروں،، کم وزنی روٹی کی شکایت پر10 تنور چیوں، زائد المعیاد اشیائے برآمد ہونے پر ے پر 07 دکانداروں تجاوزات کے باعث بننے والے نصف درجن سے زائد ریڑھی پر جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کے حکم پر جمعرات کے روز میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں پر بھاری جرمانے کئے، کم وزنی روٹی بنانے پر 10نان بائیوں کو دھرلیا گیا، چیکنگ کے دوران زائد المعیاد اشیائے خورد نوش کی برآمد گی 07 دکانداروں اور نصف درجن سے زائد ریڑی والوں کو پارکنگ میں خلل ڈالنے پر جرمانے کئے گئے اس موقع پر سختی کے ساتھ ہدایات دی گئیں کہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کاروائیاں جاری رہیں گی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے تاجروں کوپابند سلاسل کردیں گے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (r) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
