ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان پوسٹل سروسز جہلم کے آرڈر نے ہرن پور ڈاکخانہ کے سیونگ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز رول دیئے

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان )

کئی ماہ سے کثیر رقوم ڈاکخانے میں ہونے کے باوجود محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں اکاؤنٹ ہولڈرز کی دہائی
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پاکستان پوسٹل سروسز جہلم نے پوسٹ ماسٹر ہرن پور کو 8فروری 2021 کو حکم نامہ جاری کیا جس میں سیونگ بینک اکاؤنٹس اسپیشل،ارڈنری ،ماہانہ میں کسی قسم کا لین دین کرنے پر پابندی عائد کی جو کہ قریباً 9ماہ گزر جانے کے باوجود برقرار ہے جس کے باعث اکاؤنٹس ہولڈرز ڈاکخانہ میں ذاتی اور کثیر رقوم ہونے کے باوجود محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں متاثرہ اکاؤنٹس ہولڈرز نے ڈی ایس پوسٹل سروسز سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ طویل عرصہ سے ذاتی رقوم کو ترسنے اور کئی ضروری معاملات معطل کرکے بیٹھے ہوئے مجبور لوگوں پر ترس کھاتے واقع کا نوٹس لیں تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں