پامیلا ملک کو ورلڈ سپریم کونسل آف انٹرنیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسیشن کا صدر منتخب کر لیا گیا

Spread the love

سماجی کارکن ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) پامیلا ملک کو ورلڈ سپریم کونسل آف انٹرنیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسیشن کا صدر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ اس سلسلے ميں پامیلا ملک نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔اس موقع پر پامیلا ملک نے بریفنگ دی کہ چیرمین جاوید ملک نے ان سے رابطہ کیا کہ وہ انھیں اراوا کا صدر منتخب کرنا چاہتے ہیں جسے میں نے مناسب جان کر حامی بھر لی ۔ اور میری بھر پور کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاوں مزید کہا کہ وہ اراوا کے علاوہ چار اور تنظیموں کے ساتھ بھی منسلک ہوں اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن فیڈریشن کی طرف سےہر اکسیلینسی کا خطاب بھی دیا جا چکا ہے.انھوں نے کہا کہ میری بھر پور کوشش ہوگی کہ ہر حال میں لوگوں کی ضرورت کے وقت مدد کروں ۔ اور معاشرے میں انھیں انصاف دلاوں۔ اس سلسلے میں وہ مختلف پروگرامز کا انعقاد کریں گئیں اور لوگوں کی شکایات سنیں گئیں اور متعلقہ حکام تک پہنچا کر مسائل کو حل کریں گئیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا وفد اگلے ہفتے قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير کے ساتھ برسلز بھی جائے گا اور اس طرح اپنے مشن کو چیرمین جاوید ملک کی سربراہی میں آگے لیکر چلیں گی۔ تقریب کے آخر میں چیرمین جاوید ملک نے پامیلا ملک کو نوٹیفکیشن جاری کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کی سربراہی میں اس تنظیم کو مزید مستحکم کریں گئیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ٹان ا حمد نے نبھائے ۔ تقریب کے شرکاء نے پامیلا ملک کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير ، لارڈ واجد خان، راجہ افضل خان ، روزی چوہدری ایمبیسڈر اراوا ، نسرین کوثر ، یاسمین طور ،ٹینا، تنویر ملک ، یونس پرواز ، عروج اور شہلا بلنگ نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں