جیکب آباد میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے ناظم جوکیو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے ناظم جوکیو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے ناظم جوکیو کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس عام انسان تحریک کے عابد سندھی، ترقی پسند پارٹی کے دلمراد لاشاری، اے پی سی محمد شعبان ابڑو، محمد حسن ٹالانی، سندھ ملاح فورم کے الطاف میرانی، نظر محمد میرانی، نیشنل پارٹی کے شاہد جوادی، مسلم لیگ ن کے اختیار علی رند، جیکب آباد عوامی اتحاد کے تاج محمد دایو، ٹیم آف ام رباب کے وحید بروہی، سنی تحریک کے حاجی خیر محمد گھنیو، ڈومکی ویلفیئر کے لیاقت ٹالانی، پاک وطن پارٹی کے گل بہار ٹالانی، منہاج القرآن کے نیاز بروہی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکیو کا قتل انسانیت کا خون ہے، ناظم جوکیو کو بے دردی سے قتل کرنے والے وڈیرے کو گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ظالم کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک ظلم ختم نہیں ہوگا ناظم جوکیو کے قتل میں ملوث قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں