ٹیکسی ڈرائیوروں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ٹیکسی ڈرائیوروں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ٹیکسی اسٹینڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف نعریبازی کی، ٹیکسی ڈرائیوروں نے حاجی پرویز، غلام علی پٹھان، سہنو خان مندرانی، محمد ملوک کورار، منیر احمد کھوسو، فیاض احمد، ارشاد رند کی قیادت میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے ہمارا کاروبار مکمل ٹھپ ہوگیا ہے جیکب آباد میں 180ٹیکسی ڈرائیور ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گھروں میں فاقے ہیں ایک طرف اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے تو دوسری جانب پیٹرول مہنگا ہونے سے دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لیکر عوام کو جینا کا حق دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں