جیکب آباد کی شاہ بھٹائی بازار میں آتشزدگی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی شاہ بھٹائی بازار میں آتشزدگی، الیکٹر ک کی دوکان جل کر خاکستر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شاہ بھٹائی بازار میں گزشتہ شب ریڈیوکی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دوکان میں پڑا سامان اسپیکر، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر جل کر خاکستر ہو گئے فائر برگیڈ عملہ تاخیر سے پہنچا متاثر دوکاندار راجو چانڈکائی کے مطابق 9لاکھ کا نقصان ہوا ہے، آگ کیسے لگی سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے، ایک دوست نے اطلاع کی کہ دوکان میں آگ لگی ہے دوڑتا ہوا پہنچا لیکن سارا سامان جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں