جیکب آباد میں آل سندھ روینیو ایمپلائیز کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں آل سندھ روینیو ایمپلائیز کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آل سندھ روینیو ایمپلائیز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا گیا، ملازمین نے کمال الدین لانگاہ،خالق داد بروہی، رحمت اللہ کھوسو، فرحان علی لاشاری، محمد بخش بروہی، عامر سومرو اور اسحاق لغاری سمیت دیگر کی قیادت میں سیکریٹریٹ آفس میں احتجاج کرتے ہوئے دفاتروں کو تالے لگائے اور ٹوکن ہڑتال کی، احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2014 سے ہمیں روینیو الاؤنس ٹائم اسکیل اور صحت کارڈ سمیت دیگر مراعات سے محروم کیا گیا ہے وقتاً فوقتاًاحتجاج کرنے کے باوجود ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طفل تسلیاں دی جارہی ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں