بنک رابری کے دوران لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو نے والے مسلح ملزمان دوران پولیس مقابلہ ہلاک

Spread the love

ساہیوال/چوہدری محمد آ صف ندیم: پولیس کی بروقت کاروائی بنک رابری کے دوران گارڈ اور شہریوں کو زخمی کرکے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو نے والے مسلح ملزمان دوران پولیس مقابلہ ہلاک ،بنک سے لوٹی گئی رقم برآمد
علاقہ تھانہ فرید ٹاون مڈھالی روڈ پر الائیڈ بنک میں 4کس مسلح ملزمان نے الائیڈ بنک میں واردات کی گارڈ اور شہریوں کو زخمی کرکے لاکھوں روپےنقدی لیکر فرار ہو ئے ۔
جس کی 15پر اطلاع موصول ہو تے ہی ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو ئے اور ضلع ہذا میں بذریعہ وائرلیس ناکہ بندی کروائی گئی ۔دوران ناکہ بندی ایس ایچ او تھانہ یوسف والا ندیم انور کا ہمراہ ٹیم ڈاکوں سے سامنا ہوا ۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے ۔
ملزمان سے سامنا کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ ہمراہ ٹیم پہنچے ۔
دوران فائرنگ چاروں ملزمان ہلاک تین کس ملزمان کی شناخت
1۔ریاض مسیح ولد یوسف مسیح سکنہ گرین ٹاون لا ہور
2۔ندیم مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ سانگلہ ہل ضلع ننکانہ
3۔اندراس مسیح ولد پلوس مسیح سکنہ یوحنا آباد لا ہو ر سے ہوئی۔چوتھے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
ملزمان سے اسلحہ اور بنک سے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔اہلیان علاقہ نے ساہیوال پولیس کے بر وقت رسپانس کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں