خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کا بنوں میں کارروائی 500 کلو گرام باسی مچھلی برآمد

Spread the love

تاجر تنظیموں نے کارروائی کو آئین اور قانون کے منافی قرار دے دیا ۔عدالت جانے کا اعلان۔

بنوں(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ظفر خان مسعود کی نگرانی میں ایک اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر اہم کارروائی میں 500 کلو گرام سے زائد غیرمعیاری ناقص باسی مچھلیاں برآمد کی ۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ مچھلیاں براستہ روڈ بنوں سپلائی کیے جارہے تھے ۔ٹیم نے مطلوبہ غیر معیاری اورباسی مچھلیوں کو ضائع کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا ۔کہ پی فوڈ اتھارٹی کو اس پر وقت اور کامیاب کروائی پر عوامی حلقوں میں شاندار پذیرائی حاصل رہی ہے ۔سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے کے پی فوڈ اتھارٹی کے ٹیم ورک کو غیر معیاری خوراکی اشیاء کے خلاف ایک توازن آواز قرار دے رہے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن محمد عباس خان سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں تیزکریں ۔دوسری طرف متحدہ انجمن تاجران رہنماؤں کی طرف اس کروائی پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے ۔تاجر رہنما غلام قباز اور ناصر خان بنگش نے کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر اقدام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے ۔یاد رہے ۔کہ بنوں میں کئی عرصے سے کے پی فوڈ اتھارٹی اور تاجروں کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں