بلدیاتی الیکشن خیبر پختون خواہ کی تاریخ میں ردوبدل نہایت پریشان کن و قابل افسوسناک ہے۔صفدر خان باغی

Spread the love

الیکشن کمیشن خیبر پختون خواہ ہر صورت میں عدالت عالیہ ھائی کورٹ پشاور کے فیصلے پر خیبر پختون خواہ میں سیاسی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات فلفور کروائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ردوبدل نہایت پریشان کن و قابل آفسوناک ہے ۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا صوبائی حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا موقف بلدیاتی الیکشن کا موخر کرانے کا مکمل پلان کیا ھوا ھے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا ہر صورت میں عدالت عالیہ ھائی کورٹ پشاور کے فیصلے پر صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاسی بنیاد ہر بلدیاتی انتخابات اپنی مقرر تاریخ پر کروائے۔کیونکہ تحریک انصاف حکومت کے دور اقتدار میں خیبرپختونخوا میں مہنگائی کی ماری ھوئی عوام تو دوبارہ تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ کسی بھی صورت نہی دے گی اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو۔اور اگر غیر سیاسی بنیاد ہر بھی بلدیاتی الیکشن ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں کیونکہ بلدیاتی الیکشن جتنے والوں کو انکی آزاد حثیت سے جیتنے کے بعد صوبے کی برسر اقتدار جماعت پی ٹی آئی میں ان آزاد جتنے والے امیدواروں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی اور فنڈز دینے کے وعدوں پر ان آزاد بلدیاتی نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کروائی جائینگی ۔صوبقئی حکومتی نمائندے یہ بیانیہ رکھتے ھوئے کہینگے کہ تحریک انصاف جماعت پر ایک بار پھر صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے اعتماد کیا اور تحریک انصاف کو بھاری اکثریت مسے ھمکنار کیا اور عوام نے جناب وزیراعظم عمران خان صاحب کی بہترین معاشی اور انقلابی پالیسوں پر اپنے قیمتی ووٹ دیکر بھر پور اعتماد کیا اور بلدیاتی الیکشن میں جتنے والے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ھیں اور یہ بلدیاتی نمائندے جناب عمران خان صاحب کے ویژن کا اصل چہرہ ہے۔ اگر بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں سیاسی بنیاد پر ہوئے تو ان جتنے والوں امیدواروں کی وفاداری بدلنے پر مجبور کیا جائے گا اور اگر وہ بلدیاتی کامیاب ھونے والے منتخب نمائندے نہ ماننے تومستقبل میں انکو فنڈز ریلیز نہی ھونگے جیسے کے ماضی کی اپوزیشن پارٹیوں نے میں کیا
۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار حکومتی بھینچ پر بھیٹے قومی و صوبائی امیدواران پیچھلے ساڑھے تین سالوں سے ترقیاتی فنڈز کے لئیے اپنی ھی حکومت میں رول رہے ہیں۔لیکن ان منتخب نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز تاحال نہی مل پائے۔ان منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے سامنے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ میرا بھی خیال ہے کہ میں بھی ھائی کورٹ پشاور کی معزز عدالت میں ایک رٹ پٹیشن جمع ھی کروادوں کہ الیکشن کیمشن آف پاکستان فلفور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کروائے نہ کہ مقرر تاریخ میں ردوبدل کرے ۔انہوں نے کہا دو روز قبل محترم کامران بنگش نے کہا تھا کہ ہم پشاور ھائی کورٹ عدالت عالیہ کے ججز صاحبان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس فیصلے پر من و عن سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا عمل درآمد کرے گی اور الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا پشاور سے صوبائی وزراء کی چار رکنی کمیٹی مزاکرات کرے گی اور آج موصوف محترم کامران بنگش صاحب کا پریس ریلیز بیانیہ کے مطابق صوبائی حکومت ہائی کورٹ پشاور معزز عدالت عالیہ کے فیصلے پر ان سے رجوع کیا جائے گا عجیب منطق عجیب یوٹرن لے کر صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کو ایک بار دوبارہ مشکوک بنا دیا ہے۔ ر عن سے حکومت خیبرپختونخوا عمل درآمد کرے گی اور الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا پشاور سے صوبائی وزراء کی چار رکنی کمیٹی مزاکرات کرے گی اور آج موصوف محترم کامران بنگش صاحب کا پریس ریلیز بیانیہ کے صوبائی حکومت عدالت عالیہ کے فیصلے پر ان سے رجوع کیا جائے گا عجیب منطق عجیب یوٹرن لے کر صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کو مشکوک بنا دیا ہے۔صوبائی حکومت کے اطلاعات سیکرٹری محترم کامران بنگش نے اپنے ھی بیانیہ سے منحرف ھو گئے۔خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مزید شق و شبہات میں اضافہ پیدا ھو گیا ہے۔انکے اس بیانیہ پر یو ٹرن لے لینا نہایت ھی افسوناک ہے۔صفدر باغی نے کہا بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ھے اور جمہوری حکومت اور جمہوری اپوزیشن جماعتوں کا چوھا بلی کا کھیل اور بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا کو ایک سوچھی سمجھی سازش کے تہت ملتوی کروانا نہایت افسوناک اقدام ہے۔بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کو ملتوی کرنے کی سازشیں جمہوری پارٹیوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔صفدر باغی نے کہا کہ ماضی میں بیشتر سیاسی جمہوری پارٹیوں نے ڈیکٹیٹر اور امرانہ دور میں سابق جنرل کے ایگزیکٹو آڈر کے خلاف بلدیاتی الیکشن کروانے کے حق میں روڈوں پر احتجاج دھرنے جلسے جلوس جلاؤ گھیراؤ جیل بھرو تحریکوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے مطالبات کرتی رہی ھیں۔ آج یہی سیاسی پارٹیوں کے لیڈرز جو کہ جمہوریت کے علمبردار بننے پھرتے ھیں۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانے پر تلے ھوئے ھیں۔ جمہوری حکومت میں یہ تمام سیاسی پارٹیوں نے ملکر بلدیاتی الیکشن موخر کروانے کے لئیے معزز عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات غیر سیاسی اور سیاسی کی بنیاد بنا کر کیس جمع کرواگیا ۔تاکہ عام آدمی کو بلدیاتی سسٹم سے ریلیف نہ مل سکے اور عوام۔کی بہترین سہولت مہیا کرنے والے بلدیاتی نظام کو رول بیک کروایا جائے اور تمام برسر اقتدار اور اپوزیشن سیاسی جمہوری جماعتوں کی مشترکہ متفق طور بیک ڈور اتحاد بن چکا ھے تاکہ کسی بھی صورت بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا نہ ھو۔بلدیاتی نظام اور انتخابات موخر کروانے پر ان تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں کی قاری ضرب ہے۔میں بحثیت صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا پاکستان مسلم لیگ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا کو مزید موخر یا ملتوی نہ کیا جائے اور بروقت بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں کروائے جائیں۔تاکہ عوام الناس کو گلی محلوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل انکے گھروں کی دہلیز پر باآسانی میسر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں