پولیس زیادتی اور بلاجواز گرفتار کرنے پراستاد کی بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پولیس زیادتی اور بلاجواز گرفتار کرنے پراستاد کی بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، لوگ جمع ہو گئے، منت سماجت کرکے استاد کو نیچے اتارا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی زیادتی اور بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانے پر بلوچستان کے علاقے صحبت پور کے رہائشی استاد وحید مراد بروہی نے شکارپور روڈ پر پولیس مددگار سینٹر کے قریب بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی فوری اطلاع پر سیپکو کی جانب سے مذکورہ علاقے کی بجلی بند کر دی گئی محنت کش کے بجلی کے پول پر چڑھنے کے بعد لوگ جمع ہو گئے پولیس سمیت سیپکو عملہ بھی جائے وقوعہ پہنچ گیا منت سماجت کر کے استاد کو بجلی کے پول سے اتارا گیااستادوحید بروہی نے صحافیوں کو بتایا کہ جیکب آبا دکی عدالت نے کیس میں بری کیا ہے اسکے باوجود سول لائین تھانے کی پولیس نے بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور رشوت طلب کی،پولیس بلاجواز تنگ کرتی ہے، آئی جی سندھ نوٹس لیں اور انصاف کریں، سول لائین پولیس نے ایک روز قبل گرفتار کیا آج دوسری جگہ پولیس منتقل کررہی تھی کہ پولیس موبائل سے اتر کے بجلی کے پول پرخودکشی کے لئے پول پر چڑھا، پولیس نے استاد کو دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں