جس کے گھر میں ماں باپ موجود ہوں اسے دعا کیلئے کسی اور کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہےmابوالحسن محمدعبدالخالق قادری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جس کے گھر میں ماں باپ موجود ہوں اسے دعا کیلئے کسی اور کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے:ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں حاجی مشتاق اوڈھو ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ثناء خوان محمدرحیم قادری، بشیر احمد عطاری اور دیگر نے نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد محفل کے مقرر خاص چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس کے گھر میں ماں باپ موجود ہوں اسے دعا کیلئے کسی اور کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ماں باپ کی دعا اپنی اولاد کے حق میں کبھی بھی رد نہیں ہوتی لہٰذا اپنے ماں باپ کی قدر کریں اور انکی اتنی خدمت کریں کہ وہ اپنے دل سے آپکے لئے دعائیں کرتے رہیں، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں