جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ جادہ چک جمال روڈ کی رہائشی سلمیٰ تنویر زوجہ محمد شفیع نے تھانہ صدر درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری حقیقی بھتیجی علینہ اعجاز بعمر 18 سال جو کہ برطانیہ سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے میرے پاس آئی ہوئی تھی نے گزشتہ روز بتایا کہ حاجرہ اعجاز جو کہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ہے کا فون پنجاب یونیورسٹی سے آیا ہے یونیورسٹی کی انتظامیہ شناختی کارڈ کی کاپی مانگ رہے ہیں اس طرح علینہ نے 1 عدد پرس جس میں اس کا پاسپورٹ، شناختی کارڈاور چیک بک شامل تھی اٹھا کر لے گئی تلاش کرنے کے باوجود نہیں مل سکی، جس پر تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بابر نے 365-B ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 5/6 گھنٹوں کے بعد مدعیہ کو بتایا کہ گھر سے بھاگنے والی علینہ اعجاز نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے، جس کا نکاح نامہ اور دیگر کوائف پولیس کو موصول ہو چکے ہیں۔
