انجمن نوجوان اہلسنت وجماعت کے زیر اہتمام ماہانہ درس قران و ختم خواجگان کے نئے سلسلہ کا آغاز

Spread the love

انجمن نوجوان اہلسنت وجماعت کے زیر اہتمام ماہانہ درس قران و ختم خواجگان کے نئے سلسلہ کا آغاز اولیاءاللہ کی حےات کا مطالعہ اوران کے اذکار کا معمول متعدد پریشانیوں نے بچاو کا سبب ہوتاہے۔مولانا غلام مرتضی نورانی
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
تفصیلات کے مطابق نورانی جامع مسجد (مسجد مہاجرین )کھیوڑہ میں ربیع الثانی کے آغاز سے ماہانہ ایک نئے سلسلہ کا آغاز کیا گیا جس میں درس قران کے ساتھ اولیاءاللہ کی مخصوص تسبیحات اور ازکار کی تعلیمات دی جائے گی اس سلسلہ کی پہلی محفل سے مسجد ہذاکے امام مولانا غلام مرتضی نورانی نظامی نے خطاب کرتے ہوئے سامعین سے کہاکہ قران کا پڑھنا اور پڑھنا ایک عظیم عبادت ہے ہمارے اس نئے سلسلہ میں درس کے ساتھ ساتھ ختم خواجگان میں ہم اولیاءاللہ کی حیات اور ان کے معمولات کا مطالعہ کرینگے اور ان کی تسبحات اور ذکر اذکار کو پڑھنے کا رجحان پیدا کرینگے کیونکہ آج کے مادی دور میں ہر بندہ کسی نا کسی پریشانی اور تنگی کا شکار ہے اور اللہ پاک کا ذکر اور اور بزرگان دین کے بتائے گئے وضائف دینی و دنیاوی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوتے ہےں اس موقع پر مولانا انجم شہزاد قلندی صاحب کے ساتھ دیگر سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں