میدان محشر فقط شافع محشرﷺ کی شان مبارک دکھانے کیلئے برپا کیا جائے گا،ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) میدان محشر فقط شافع محشرﷺ کی شان مبارک دکھانے کیلئے برپا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے افضال لاشاری ہاؤس میں محفل میلاد سجائی گئی جس میں ملک کے نامور ثنا ء خواں بشیر احمد عطاری اور محمد رحیم قادری نے اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی شان مبارک میں نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدان محشر فقط شافع محشرﷺ کی شان مبارک دکھانے کیلئے برپا کیا جائے گا وگرنہ تو اللہ تبارک وتعالیٰ جسے چاہتا دنیا میں یا قبروں میں ہی اعمال کی سزا و جزا عطا فرما دیتا وہ اپنی ساری کائنات کا اکیلا مالک و مختار ہے کسی بھی معاملے میں وہ کسی کا محتاج نہیں ہے مگر اس نے یہی چاہا کہ حضرت آدم سے لیکر آخری انسان تک سب کو ایک جگہ جمع کرکے اپنے محبوبﷺ کی شان شفاعت دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں